(ویب ڈیسک ) عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری اور عثمان گل عدالت پیش ہوئے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے کے دن سنایا جائے گا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر وکلاء صفائی کی جرح جاری ہے۔7ستمبر کو وکلاء صفائی میاں عمر ندیم پر مزید جرح کرینگے۔