یورپی یونین کے سابق چیف  اور بریگزٹ مذاکرات کار مشیل بارنیئر کو فرانس کے نئے وزیر اعظم نامزد  

07:20 PM, 5 Sep, 2024

ویب ڈیسک : یورپی یونین کے سابق چیف  اور بریگزٹ مذاکرات کار مشیل بارنیئر کو فرانس کا نیا وزیر اعظم نامزد  کردیا گیا ہے۔

 فرانسیسی صدر کے دفتر کا کہنا ہے کہ غیر نتیجہ خیز پارلیمانی انتخابات کے بعد دو ماہ کے تعطل کا خاتمہ ہوا۔

جمعرات کو ایک بیان میں  صدارتی محل سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ کے صدر نے مشیل بارنیئر کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔  وہ ملک اور فرانسیسی عوام کی خدمت کے لیے متحدہ حکومت بنائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارنیئر کی تقرری ایک مستحکم حکومت کو یقینی بنانے کے لیے "مشاورت کے ایک بے مثال دور" کے بعد ہوئی ہے۔

 مشعل بارنئیر کون ہیں ؟

جنوری 1951 میں گرینوبل کے الپائن شہر کے ایک مضافاتی علاقے میں پیدا ہوئے، بارنیئر پہلی بار محض 27 سال کی عمر میں پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے۔

 یادرہےبارنیئر، 73، ایک کٹر یوروفائل، ریپبلکن پارٹی کے رکن ہیں ۔ وہ بین الاقوامی سطح پر یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج میں ثالثی کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔

فرانسیسی اور یورپی سیاست کے 40 سالہ تجربہ کار، بارنیئر فرانس میں مختلف وزارتی عہدوں پر فائز رہے ہیں، جن میں خارجہ، زراعت اور ماحولیات کے وزراء کے کردار بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے دو مرتبہ یورپی کمشنر کے ساتھ ساتھ یورپی کمیشن کے صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 2021 میں، بارنیئر نے فرانس کے صدارتی انتخابات لڑنے  کا اعلان کیا لیکن وہ اپنی پارٹی کے اندر خاطر خواہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

 کیا مشعل بارنئیر مضبوط و مستحکم حکومت تشکیل دیے پائیں گے؟

بارنیئر کے مستحکم حکومت کی تشکیل کے امکانات غیر واضح ہیں۔ فی الحال، فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی (RN) جولائی کے اوائل میں ہونے والے انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے۔  نیشنل ریلی کاکہنا ہے کہ   وہ بارنیئر کے ساتھ کام کرنے کے لئے  تیا رہیں  اور اسے فوری طور پر ویٹو نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں