شاہد خاقان عباسی کے ن لیگ چھوڑنے کی اصل وجہ کیا نکلی؟

10:41 PM, 5 Sep, 2024

ساجد خاں

ویب ڈیسک: (محمدساجد) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن سے اختلافات کی وجہ بتاتے ہوئے اہم انکشافات کردیے۔

نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا انہیں کسی نے کہا ہی نہیں کہ مریم نواز کو لیڈر تسلیم کریں، میرا لیڈر نواز شریف تھا اور پارٹی کاصدر شہباز شریف تھا، جماعت میں کبھی عہدہ نہیں مانگا تھا 2019 میں خود نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کو متحرک رکھیں، مشکل حالات ہیں اور میں نے ایسا ہی کیا، میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، پارٹی قیادت اور مریم نواز کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جب بھی جنریشن چینج آئے گا  میں پارٹی میں موجود نہیں رہ سکوں گا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا پارٹی کے ساتھ رہتا ایم این اے کا الیکشن ضرور لڑتا، بینظیر بھٹو کا دور دیکھا تھا اور ہمیں نہیں پتہ تھا مریم نواز آئیں گی، حمزہ شہباز آئیں گے، لیکن ہمیں نظر آرہا تھا کہ جنریشنل چینج آئے گا اور ایسا ہی ہوا، اس لئے پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ مناسب نہیں ہوگا نہ اُن کے اچھا نہ ہمارے لئے۔

مزیدخبریں