پاکستان تحریک انصآف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فیوچر سیلز کا سٹہ بازی سے کوئی تعلق نہیں، بہتان بازی کا سلسلہ بند کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کی جانے والی ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ کہ معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں مستقبل کے لئے مالی تحفظ کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں کارروبار کے لئے فیوچر سیلز ایک معمول کا طریقہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے ڈی ڈبلیو کے کھاتوں میں تمام طرح کی سیلز پوری طرح ڈکلئیر ہیں۔
یاد رہے کہ چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین نے عدالت سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، ان پر سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔