امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کا معاملے پر پولیس چیف نے گردن پر گھٹنا رکھنا پالیسی کے خلاف قرار دے دیا۔
پولیس چیف کا کہنا تھا کہ پولیس آفیسر نے جارج کی گردن دبا کر محکمانہ پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل محکمانہ پالیسی کا حصہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پورے امریکا میں مظاہرے کیے گئے تھے۔