برطانیہ میں 12 اپریل سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان

10:41 AM, 6 Apr, 2021

احمد علی

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 12 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا، دکانیں، پارک، لائبرییز اور کمیونٹی ہالز کھل جائیں گے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تصدیق کی کہ اگلے ہفتے سے انگلینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریستوران، اور دکانیں ایک بار پھر کھلیں گی تاہم بیرون ملک سفر پر مزید کچھ روز پابندی رہ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ابتدائی تاریخ 17 مئی ہو گی تاہم اگر دنیا میں کہیں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ ہوتا ہے تو اس تاریخ میں ردو بدل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اگر کیسوں میں اضافہ ہونے لگے تو ویکسین کتنی موثر ثابت ہو گی، 31.5 ملین سے زیادہ افراد کو کم از کم ایک خوراک دے دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پابندیوں کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کے سلسلے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں 12 اپریل سے اسٹورز دوبارہ کھول دیئے جائیں گے اور ریستوران ایک بار پھر کسٹمرز کو کھانا ان ڈور مہیا کر سکیں گے، حجاموں کی دکانیں اور چڑیا گھر بھی کھولی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں