دنیا کی حسین ترین عورت سے شادی کے بعد کیسا لگتا ہے؟

12:41 PM, 6 Apr, 2021

احمد علی

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن ایک انتہائی خوبصورت اور مشہور شوبز جوڑے کے طور پر مشہور ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن اپنے کیریئر میں بھی بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں تاہم اس جوڑی کے بہت سے ناقدین بھی موجود ہیں جو ابھیشیک کو اپنے والد کی طرح کامیاب نہ ہونے اور دنیا کی ایک خوبصورت ترین عورت سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں بہر حال اچھی بات یہ ہے کہ ابھیشیک بچن ایک ٹھنڈے مزاج کے حامل شخص ہیں، وہ نہ صرف ٹرولز بلکہ نفرت کرنے والوں کے ساتھ بھی ہمیشہ نرم انداز میں پیش ڈیل کرتے ہیں۔

ابھیشیک اور ایشوریا رائے نے اپریل 2007 میں شادی کی تھی، اب انکی ایک بیٹی بھی ہے۔ ناقدین کہتے ہیں کہ ایشوریا کی شادی ابھیشیک سے اس لیئے ہوئی ہے کیونکہ وہ بالی ووڈ کے ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشوریا نے 1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا تھا، وہ تب سے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں ۔

چیٹ شو کافی ود کرن کے ایک پروگرام کے دوران ابھیشیک سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک خوبصورت عورت سے شادی کرنے پر وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اس کے جواب میں ابھیشیک کا کہنا تھا کہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایشوریا صرف اس کے لئے بنی ہیں اور وہ واقعی دنیا کی سب سے خوبصورت عورت ہیں، مذاقاً انہوں نے کہا کہ جب وہ آئینے میں اپنے چہرے کو دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ وہ واقعی ایشوریا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

ابھیشیک نے یہ بھی واضح کیا کہ ایشوریا نے ان سے اس لیے شادی نہیں کی کہ انکا تعلق بچن خاندان سے ہے یا کہ وہ ایک اداکار ہیں اور نا ہی انہوں نے ایشوریا کا انتخاب اس لئے کیا کہ وہ دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون یا بڑی اسٹار ہیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا نے سوشل میڈیا کے رجحانات کو اپنے رشتے پر کبھی اثر انداز نہیں ہونے دیا ہے، اسی لیے وہ ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

مزیدخبریں