ویب ڈیسک: صبا قمر نے اپنی سالگرہ اور اپنے یوٹیوب چینل کا ایک سال مکمل ہونے پر مصطفی زاہد اور عماد عرفانی کے اشتراک سے ایک نیا گانا ادھوری لوَ اسٹوری: چنگاریاں جاری کیا ہے۔صبا نے گانے کے ایک کلپ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک نئی قسط کی ریلیز کے ساتھ اپنی اور اپنے یوٹیوب کی پہلی سالگرہ کا جشن منانا میرے دل کے قریب ہے۔
انہوں نے مزید کہا میں نے اس پروجیکٹ میں اپنا پسینہ، خون، دل اور جان ڈال دی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ کہانی جذباتی طور پر آپ کے ساتھ بالکل اسی طرح منسلک ہو گی جیسے کہ یہ میرے ساتھ ہے۔ کیونکہ 'زندگی بڑھتی رہتی ہے'، یہ ہم سب کی کہانی ہے۔
صبا نے کہا یہ پروجیکٹ مصطفی زاہد اور عماد عرفانی کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ واضح رہے کہ چنگاریاں زیادہ تر حصہ زیر آب فلمایا گیا ہے اور اس میوزک ویڈیو میں صبا اور عماد عرفانی شامل ہیں جبکہ اس کا میوزک سعد سلطان اور زاہد نے بنایا ہے۔ اس کی دھنیں شکیل سہیل، مصطفی زاہد، علی آفتاب اور سعد سلطان نے ترتیب دی ہیں۔
صبا نے اپنے یوٹیوب چینل کو گزشتہ سال کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران لانچ کیا تھا۔ جس کی پہلی ویڈیو کو آئسولیشن کے عنوان سے جاری کیا گیا تھا ، اس ویڈیو میں اداکارہ نے گھر میں بیتے ہوئے لمحات کی عکس بندی کی تھی۔
واضح رہے کہ صبا قمر نے حال ہی میں ذاتی وجوہات کی وجہ سے عظیم خان کے ساتھ شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ شادی کے اعلان کے ایک ہی ہفتے بعد سامنے آیا تھا۔