کیا ٹویٹر پر 'ایڈٹ' کا فیچر آنے والا ہے؟

04:50 AM, 6 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ایک آپشن کی کمی شاید زیادہ محسوس ہوتی ہو اور وہ ہے 'ایڈٹ' کا فیچر۔ ٹویٹر دنیا بھر میں مائیکرو بلاگنگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ہے اور دنیا کی معروف شخصیات، سربراہانِ مملکت اور دیگر افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اکثر صارفین ٹویٹر پر اس فیچر کے نہ ہونے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اور بارہا یہ مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ ٹویٹر کو اپنے پلیٹ فارم پر 'ایڈٹ' کا فیچرمتعارف کرا دینا چاہیے۔ https://twitter.com/elonmusk/status/1511143607385874434?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511143607385874434%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Fis-edit-feature-coming-on-twitter-05apr2022%2F6515773.html مگر کئی مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی صارف اگر کوئی غلط ٹویٹ کر بیٹھے یا اس کے ٹویٹ میں کوئی غلطی ہو تو اسے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا میں شائع خبر کے مطابق حال ہی میں یہ فیچر اس وقت موضوعِ بحث بنا جب دنیا کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک اور معروف کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے اس پر ایک پول کرایا گیا۔ ایلون مسک نے منگل کو اپنے ٹویٹر پر ایک پول کرایا جس میں انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ وہ ایڈٹ بٹن چاہتے ہیں یا نہیں؟ https://twitter.com/paraga/status/1511152454418644995?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511152454418644995%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Fis-edit-feature-coming-on-twitter-05apr2022%2F6515773.html منگل کی صبح ڈالے گئے اس پول میں کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے اپنی رائے دی اور 25 لاکھ سے زائد لوگوں میں سے 73 فیصد سے زائد نے ہاں جبکہ 26 فی صد سے زائد نے نہیں میں رائے دی۔ ایلون مسک کے ٹویٹر پر آٹھ کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ 2009ء سے اس پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ مسک کی جانب سے یہ ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایلون مسک ٹویٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ https://twitter.com/Twitter/status/1509951255388504066?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1509951255388504066%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Fis-edit-feature-coming-on-twitter-05apr2022%2F6515773.html ان شیئرز کی مالیت لگ بھگ 3 ارب ڈالر ہے جو انہیں اس مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کا سب سے بڑا شراکت دار بناتے ہیں۔ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا ٹویٹر مستقبل میں اپنے پلیٹ فارم پر اس فیچر کا اضافہ کرے گا یا نہیں؟ مگر ایلون مسک کے اس پول پر ٹوئٹر کے سی ای او نے بھی جواب دیا ہے۔ ٹویٹر کے سی ای او پراگ اگروال نےلکھا کہ اس پول کے نتائج اہم ہوں گے۔ ''براہ مہربانی احتیاط سے ووٹ دیں۔'' اس سے قبل یکم اپریل کو ٹویٹر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ طویل عرصے سے انتظار کردہ 'ایڈٹ' کے فیچر پر کام کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں