مولانا طارق جمیل کا آپریشن، چاہنے والے فکرمند

06:20 AM, 6 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مشہور سکالر مولانا طارق جمیل کی آنکھوں کا آپریشن ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی ایک آنکھ میں موتیا اتر آیا تھا، اس لئے آپریشن ناگزیر تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ صحت کی بحالی کے بعد رمضان المبارک میں ایک تقریب کے دوران لیکچر دے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنی آنکھوں پر سیاہ چشمہ پہنا ہوا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کالا چشمہ پہنے لیکچر دیتے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو آنکھ کے آپریشن کے بارے میں بتایا۔ مولانا طارق جمیل نے سیاہ چشمہ کیساتھ لیکچر دینے کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ رمضان المبارک میں جاری پروگرام سیریز پیغامِ قرآن نے مجھے آرام کرنے کا موقع نہیں دی۔ اس لئے میں دنیا بھر کے طلبہ اور عوام کے لئے دین اسلام کا لیکچر دینے آیا ہوں۔ شیئر کی گئی فوٹوز کے ساتھ مولانا طارق جمیل نے پوسٹ بھی کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی دائیں آنکھ میں موتیا کے باعث آپریشن ہوا ہے جس کے باعث ان کو کالی عینک لگانا پڑی۔
مزیدخبریں