اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لےلیے

12:27 PM, 6 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: نوٹیفکیشن کے مطابق مطابق پنجاب اسمبلی آرٹیکل 235 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیےگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات واپس لے لیے۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور اس کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو بھجوادی گئی ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی آرٹیکل 235 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیےگئے ہیں، اختیارات اسپیکر کی ہدایت پر واپس لیے جا رہے ہیں ۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اختیارات واپس لیے جانے کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس طلب نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی،دوسری طرف متحدہ اپوزیشن بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے جارہی ہے۔
مزیدخبریں