'پنجاب اسمبلی کا ہونے والا اجلاس علامتی نہیں آئینی ہے'
04:35 PM, 6 Apr, 2022
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی اکثریت ثابت کرنے جا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ابھی ہونے والا اجلاس علامتی نہیں بلکہ آیئنی اور قانونی اجلاس ہے۔ مسلم لیگ ن اپنی اکثریت ثابت کرنے جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ارکان اسمبلی کے ہمراہ بس میں سوار ہو کر آئیں ۔ اس سے قبل دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، صوبے میں اس وقت خلا کی پوزيشن ہے، کوئی چیف ایگزيکٹو نہيں۔انہوں نے کہا تھا کہ میں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی تو انہوں نے کہاکہ آج کی تاريخ میں الیکشن کروا۔صحافی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی سیشن کہیں پر بھی بلاسکتے ہیں۔