پاک فوج ملکی خودمختاری ، علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

05:08 PM, 6 Apr, 2023

احمد علی
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے پرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل اوسی کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پرکورکمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ایل او سی پر تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلہ برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کو مستعد رہنے اور لگن اور خلوص کے ساتھ فرائض کی ادائیگی پر زور دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، پاک فوج یو این قرار دادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے، پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔
مزیدخبریں