پنجاب انتخابات: وزرات خزانہ ،پنجاب حکومت سے کوئی خطوکتابت نہیں ہوگی،ذرائع الیکشن کمیشن

05:26 PM, 6 Apr, 2023

احمد علی
لاہور: پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) میں اہم مشاورت ہوئی ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزرات خزانہ اور پنجاب حکومت سے کوئی خطوکتابت نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کے فیصلے میں وزرات خزانہ اور چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب کے لئے ہدایت واضح ہے، سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزرات خزانہ کو براہ راست فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب خود انتظامی اور سکیورٹی پلان کمیشن کو دیں گے، وزرات خزانہ اور نگراں پنجاب حکومت کی رپورٹس قانونی ٹیم سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گی۔ ذرائعکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
مزیدخبریں