پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور گرفتار
08:28 PM, 6 Apr, 2023
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری صبح سے پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے باہر موجود تھی۔ پولیس نے تاحال گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں ۔پولیس نے کس کیس میں گرفتار کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے احاطے میں پناہ لے رکھی تھی۔