باکسر محمد علی کی تاریخی نیکر نیلامی کیلئے پیش

10:41 AM, 6 Apr, 2024

 ویب ڈیسک :باکسنگ کی دنیا کے اسٹار باکسر محمد علی نے منیلا میں اپنے حریف جو فریزیئر کے ساتھ مشہور زمانہ ''تھریلا اِن منیلا'' میچ کے دوران، جونیکر پہنی تھی، اسے اب نیویارک کے نیلامی گھر سوتھبیز میں نیلام کیا جا رہا ہے۔

توقع ہے کہ محمد علی کا یہ شارٹس چھ ملین امریکی ڈالر سے بھی زیادہ کی قیمت میں فروخت ہو گا۔

محمد علی کے شارٹس کی نیلامی کا اعلان اس وقت کیا گیا، جب سوتھبیز نے کھیلوں کی بہت سی دیگر اشیاء نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان شارٹس کی قیمت کی بولیاں 27 مارچ سے ہی آن لائن لگتی رہی ہیں اور نیلامی 12 اپریل تک کھلی ہے۔

سیاہ دھاریوں والی سفید شارٹس پر محمد علی کے اسسٹنٹ ٹرینر اور کارنر مین ڈریو ''بنڈینی'' نے براؤن میں میچ کی تاریخ وغیرہ لکھی ہوئی اور اس پر سیاہ شارپی میں محمد علی کے دستخط بھی ہیں۔

باکسر محمد علی نے یہ ٹرنک اکتوبر 1975 میں فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں فریزیئر کے خلاف اپنے یادگار باکسنگ میچ کے دوران پہنا تھا۔

محمد علی اور فریزیئر کے درمیان ہونے والا یہ تیسرا اور آخری مقابلہ تھا، جس میں محمد علی نے ایک تاریخی جیت حاصل کی تھی۔ اسے باکسنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرائیلوجی سمجھا جاتا ہے۔

محمد علی کے حریف باکسر فریزیئر کے کوچ کے رنگ میں تولیہ پھینکنے سے پہلے اس لڑائی کے  14 راؤنڈ ہو چکے تھے۔

مزیدخبریں