ماریہ قتل کیس: مقتولہ کے بھائی اور والد کے حوالے سے بڑی خبر

11:23 AM, 6 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں والد کی موجودگی میں قتل ہونے والی 22 سالہ ماریہ قتل کیس میں نئی پیشرفت آئی ہے۔ جہاں پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماریہ قتل کیس کے مرکزی ملزمان باپ اور بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تفتیش میں ملزم محمد فیصل اور والد عبدالستار ماریہ بی بی کے قتل کے برابر ذمہ دار قرار پائے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مکمل چالان مرتب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مقتولہ کا بھائی اور بھابھی جوڈیشل ریمانڈ پر پہلے ہی جمعرات کو جیل منتقل کردیے گئے تھے۔ 

دوسری جانب پولیس نے ملزم فیصل کا بیان ریکارڈ کرنے پر مقامی صحافی رانا خالد اور کیمرہ مین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں