پبلک نیوز: راج ناتھ سنگھ نے ریاستی دہشت گردی کے بارے میں برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کی تصدیق کر دی۔
دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو قتل کروایا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دی گارڈین کی رپورٹ پر رد عمل میں ریاستی دہشت گردی کا اعتراف کر لیا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی طرف سے پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کو مارنے کا بیان درحقیقت ریاستی دہشت گردی کا اعتراف ہے۔
بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکیاں درحقیقت جرائم کا اعتراف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ بھارت کو اس کے گھناونے اور غیر قانونی اقدامات پر جواب دہٹھہرائے، پاکستان کسی بھی جاریت کے خلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، پاکستان نے فروری 2019 میں بھارت کو اس کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا تھا،فروری 2019 میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت کے عسکری بالادستی کے کھوکھلے دعووں کو بے نقاب کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں حکمران طبقہ انتخابی فوائد کے لیے انتہاپسند قوم پرستی پر مبنی نفرت انگیز بیانیے ایندھن فراہم کرتا رہتا ہے،ایسی کوتاہ بینی اور غیر ذمہ داری پر مبنی رویہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتا ہے،ایسا رویہ طویل المدت سطح پر کسی بھی مثبت روابط کے امکانات کو بھی دھندلا دیتا ہے، پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کے لیے پرعزم رہا ہے،خطے میں امن کے لیے پاکستان کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے۔