سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس سماعت کیلئے مقرر

01:54 PM, 6 Apr, 2024

ویب ڈیسک: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویلنز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس 24 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فوجی عدالتوں کو مشروط طور پر ملزمان کے فیصلوں کی اجازت دی تھی۔ 

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں