SIFCکےتحت این آئی سی اے ٹی راولپنڈی میں افتتاحی تقریب

02:04 PM, 6 Apr, 2024

پبلک نیوز: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے تحت نیشنل انکیوبیشن سینٹر برائے ایئرو سپیس ٹیکنالوجیز (NICAT)راولپنڈی میں تیسرے کوھورٹ (Cohort)کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)کےتحت  نیشنل انکیوبیشن سینٹر برائے ایئرو سپیس ٹیکنالوجیز (NICAT) راولپنڈی میں تیسرے کوھورٹ (Cohort) کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا۔

اس سینٹر میں 100سٹارٹ اپس کی گنجائش موجود ہے جو کہ ایک سال کی تربیت کے بعد اپنے بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں۔

نیشنل انکیوبیشن سینٹربرائےایئرو سپیس ٹیکنالوجیز ( این آئی سی اے ٹی)میں ایک سال میں دو بیچ چلانے کی صلاحیت موجود ہے۔

 نیشنل انکیوبیشن سینٹر برائے ایئرو سپیس ٹیکنالوجیز (NICAT)کے ساتھ اشتراک میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن،پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس) (PACکامرہ، اگنائٹ، ائر یونیورسٹی اورنیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک(NASTP) شامل ہیں۔

 یہ سینٹر سٹارٹ اپ اورابتدائی مرحلے کی کپنیوں کو ان کے جدید خیالات کوحقیقت میں بدلنے اور ان کے کاروبارکو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ سینٹرجدید ترین R&Dسہولیات تک رسائی،رہنمائی، نیٹ ورکنک کے مواقع، مینو فیکچرنگ پارٹنرز اورسرمایہ کاروں تک رسائی اورفنڈنگ میں معاون ماحول فراہم کرتا ہے۔

نیشنل انکیوبیشن سینٹربرائےایئرو سپیس ٹیکنالوجیز (NICAT)سے فارغ ہونے کے بعد یہ کمپنیاں اپنی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو بدلنے والی نئی مصنوعات اور خدمات متعارف کرا سکتی ہیں۔

آئی ٹی اوراے آئی کےشعبےمیں یہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)کی جانب سےایک انمول تحفہ ہےجس کی نظیر خطے میں نہیں ملتی۔

مزیدخبریں