’میاں صاحب کے پاس وطن واپسی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں‘

08:15 AM, 6 Aug, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد (پبلک نیوز)‌ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب اور معاون خصوصی عثمان ڈارنے اسلام آباد میں‌نیوز کانفرنس کی ہے. اس دوران وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کل سے مسلم لیگ ن کی قیادت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک محل بنائے گئے، مسلم لیگ ن نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، نواز شریف کے پاس وطن واپسی کے بغیر کوئی چارہ نہیں. انہوں نے کہا برطانوی امیگریشن نے بھی نواز شریف کو جھنڈی دکھا دی، نواز شریف زائد المیعادپاسپورٹ کے ساتھ بھگوڑے بن کر لندن بیٹھے ہوئے ہیں، نواز شریف ڈھٹائی کو چھوڑیں اور وطن واپس آئیں، نواز شریف نے منی لانڈرنگ کر کے ایون فیلڈ کے محلات بنائے، پلیٹ لیٹس کی رام لیلا بھی ختم ہو چکی ہے، ڈاکٹر عدنان واپس آگئے لیکن نواز شریف واپس نہیں آئے۔وزیر مملکت نے کہا نواز شریف ملک واپس آ کر سزا پوری کریں اور لوٹی ہوئی دولت واپس کریں، نواز شریف کو عدالتوں نے کرپشن پر سزا دی ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا پچھلے 7ماہ سے کاروباری سرگرمیاں بہتر ہونا شروع ہوئی ہیں، کامیاب جوان پروگرام صرف قرضہ سکیم نہیں ہے، ہر ماہ قرض کیلئے 20سے 25ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں، 4ارب کی لاگت سے 5منصوبے کامیاب جوان پروگرام کے تحت منظور کیے گئے، 2020میں کورونا وباء کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر سکے. عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بینکوں نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت جون میں 4.8ارب روپے قرضے دیے، 9اگست کو کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 5لاکھ سے نیچے بلاسود قرضے فراہم کیے جائینگے، 22ہزار نواجوں کو قرض فراہم کیا جا چکا ہے، کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100ارب روپے رکھے گئے تھے، کامیاب جوان پروگرام سے ٹیلنٹ کو تلاش کیا جائے گا.
مزیدخبریں