سپریم کورٹ؛ مندر حملے کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

08:36 AM, 6 Aug, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے مندر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا.

ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے شرپسندی پر اکسانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے. عدالت نے حکم دیا کہ مندر بحالی کے اخراجات بھی ملزمان سے ہر صورت وصول کیئے جائیں.

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ دندناتے پھرتے ملزمان ہندو کمیونٹی کیلئے مسائل پیدا کر سکتے،یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں. سپریم کورٹ نے کمشنر رحیم یار خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں قیام امن کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے. عدالت نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ مانگ لی.

مزیدخبریں