پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 6 اگست 2021
10:32 AM, 6 Aug, 2021
نوازشریف ایکسپائرڈ پاسپورٹ کے ساتھ بگھوڑے بن کر بیٹھے ہیں، برطانیہ کی امگریشن نے بھی جھنڈی دکھادی، فرخ حبیب کہتے ہیں نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے کرپشن پر سزا دی، مسلم لیگ ن نے جھوٹ کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں، ڈاکٹر عدنان واپس آگئے مگر نواز شریف نہیں آئے، نواز شریف کے پاس واپسی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ برطانوی حکومت نےنوازشریف کےویزےمیں توسیع کی درخواست مستردکردی،سابق وزیراعظم کے وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹربیونل میں اپیل دائر کردی، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کا فیصلہ آنے تک نواز شریف قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم رہ سکتے ہیں، کہا حکومت میاں صاحب کی صحت پر سیاست کرنا چاہتی ہے،کرائے کے ترجمان صرف اپنی نوکری بچانے کےلئے بیان بازی کررہے ہیں۔ ڈاکٹر جب اجازت دیں گے نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے، سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں، شہباز شریف کہتے ہیں حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں، محض سیاست کے لئے ایک فرد کوبدنام کرنے کا حکومتی رویہ ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے۔ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں، جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں ہندو بھائیوں کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ہونی چاہیے، وزیراعظم اور چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، ملک میں کوئی بھی فاشسٹ آئیڈیالوجی حکمرانی نہیں کرسکتی۔