لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا حساس ادارہ کا جعلی ملازم گرفتار

05:41 PM, 6 Aug, 2021

شازیہ بشیر
پشاور ( پبلک نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کو دھر لیا ہے ملزم خود حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرتا تھا۔ موبائل فون اور سمیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم خود حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے لڑکی کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کر رہا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم خود کو ملٹری آفیسر ظاہر کرتا رہا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
مزیدخبریں