21 رکنی پنجاب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
08:58 AM, 6 Aug, 2022
لاہور: گورنر ہاؤس میں پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ گورنر پنجاب نے 21 رکنی کابینہ سے عہدوں کا حلف لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر محمد بلیغ الرحمان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔حلف اٹھانے والوں میں راجہ یاسرہمایوں، مجید نیازی، تیمور ملک، بشارت راجہ، عنصر مجید نیازی، میاں اسلم اقبال، محسن لغاری اور علی عباس شاہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہاب الدین، منیب سلطان چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، مراد راس، خرم شہزاد ورک، علی افضل ساہی اور محمد ہاشم نے بھی حلف اٹھایا۔حلف اٹھانے والے 21 ارکان میں حسین جہانیاں گردیزی، نوابزادہ منصور علی خان، لطیف نذر، غضنفر عباس چھینہ، میاں محمودالرشید اور حسنین بہادر دریشک شامل ہیں۔ پنجاب کابینہ میں شامل تمام افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، کابینہ میں مسلم لیگ ق کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔