ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد قیصر ایف آئی اے میں طلب
11:56 AM, 6 Aug, 2022
پشاور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کوایف ائی اے پشاور کی جانب سے 11 اگست کو خیبر پختوانخوا آفس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگیا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کوایف ائی اے پشاور کی جانب سے 11 اگست کو خیبر پختوانخوا آفس میں طلب کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں لہذا اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔