وزیر اعظم کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

12:37 PM, 6 Aug, 2022

احمد علی
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں‌وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں5سالہ بچی سمیت10فلسطینوں کی شہادت اسرائیلی دہشتگردی کی تازہ ترین کارروائی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر استثنیٰ اور بربریت کی کوئی شناخت ہوتی تو وہ فلسطین ہوتا، جس نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر فسلطینوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ خیال رہے کہ غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، جیٹ طیاروں کی بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوگئے۔
مزیدخبریں