پی ٹی آئی فارن ایڈڈ جماعت، عمران خان کو جواب دینا ہوگا

02:09 PM, 6 Aug, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ سیاسی جماعت ہے، عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی فارن ایڈڈ سیاسی جماعت ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ 8 سال کی تحقیقات کے بعد آیا ہے، ابھی بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ فیصلہ عجلت میں آیا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن جعلی اور جھوٹی دستاویز جمع کرائیں، اب معاملے کو تکنیکی رنگ دیا جارہا ہے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں سیاسی جماعت کسی بھی کمپنی سے پیسہ نہیں لے سکتی، اپنے ذاتی ملازمین کے اکاؤنٹ میں پیسہ منگواتے رہے، آج آپ کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں تھا یہ ٹیکنیکل معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے چہرے سے صادق اور امین کا میک اپ اتر چکا، اکاونٹس سامنے آ چکے، آپ مجرم ثابت ہوچکے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شرمناک اور قابل مذمت ہے، سب کچھ عمران خان کے حکم پر ہوا۔
مزیدخبریں