تربت: ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں ڈوب کر ہلاک

09:59 PM, 6 Aug, 2023

احمد علی
تربیت میں ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں ، 2 کی حالت غیرہے ۔ پولیس کے مطابق اتوار کو شام 5 بجے کے قریب تربت کے علاقے کلگ میں ندی میں نہاتے ہوئے 10 سے 17 سال کی 7 لڑکیاں ڈوب کر ہلاک ہوئیں جن کی شناخت فضا بنت زبیر، فائزہ بنت سلیم، ماہ تاپ بنت کریم، دردانہ بنت نعیم، بشرہ بنت غلام، شیرین بنت ناصر، ماہ زیب بنت اشرف سے کی گئی۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ندی سے نکال کر ہسپتال پہنچادی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
مزیدخبریں