کملاہیرس نےٹرمپ کی مباحثے کی پیشکش مسترد کردی

10:29 AM, 6 Aug, 2024

ویب ڈیسک: امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فاکس نیوز پر مباحثے کی پیشکش مسترد کردی، جس سے اس بار صدارتی مباحثہ ہونے کا امکان ہی تقریبا ختم ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے مباحثے کی پیشکش ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کے بعد رد کی ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ وہ 10  ستمبر کو اس مباحثے کے لیے موجود ہوں گی جو ڈونلڈ ٹرمپ طے کرچکے ہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ صرف 4 ستمبر کو فاکس نیوز پر پنسلوینیا میں کملا ہیرس سے مباحثے کے لیے تیار ہیں۔

اگر کملا ہیرس نے فاکس نیوز پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثہ نہ کیا تو پھر شاید اس مرتبہ صدارتی مباحثہ ہوگا ہی نہیں۔

دوسری جانب امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیریس نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کل ریاست پنسلوینیا میں کریں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس حال ہی میں چنے گئے اپنے نائب صدارتی امیدوار کے ساتھ فلاڈیلفیا میں منعقد ریلی میں شرکت کریں گی۔

نائب صدارتی امیدوار کیلئے پنسلوینیا کے گورنر جوش شیپیرو، منی سوٹا کے ٹم والز، کینٹکی کے اینڈی بی شیئر، ایریزونا کے سینیٹر مارک کیلی اور وزیر آمدورفت پیٹ بوٹیجِج کے نام شامل ہیں۔

کملا ہیرس کی انتخابی مہم کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز سے کملا اور ان کے نائب کا خطاب ٹرمپ اور ان کے نائب کا فرق واضح تر کردے گا۔

کملا اور ان کے نائب بعد میں وسکونسن، مشی گن، شمالی کیرولائنا، جارجیا، ایری زونا اور نیواڈا میں جلسے کریں گے۔

اس سے قبل امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کے بجائے فاکس نیوز پر صدارتی مباحثہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، یہ مباحثہ 4 ستمبر کو امریکی ریاست پنسلوینیا میں طے پایا تھا۔

کملا ہیرس نے کہا تھا کہ ٹرمپ صرف فاکس نیوز پر مباحثہ چاہتے ہیں، یہ مباحثہ جب اے بی سی نیوز پر منتقل کیا گیا تو ٹرمپ نے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔

10 ستمبر کو ٹرمپ اور صدر بائیڈن کے درمیان اے بی سی نیوز پر مباحثہ ہونا تھا، انتخابی دوڑ سے صدر بائیڈن کے الگ ہونے پر یہ مباحثہ ختم ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں