2700 پیلے گلابوں کے ساتھ پیرس اولمپکس میں کھلاڑی کا محبوبہ کو شادی کا پیام

12:57 PM, 6 Aug, 2024

 ویب ڈیسک : " لینی اولیویا ڈنکن، تم میری زندگی کی محبت ہو،"۔۔۔پیرس اولمپکس  میں رومانس ۔۔  جب شہر محبت کی فضا میں 2700 پیلے گلاب کھل اٹھے ۔۔جونیئر انویسٹمنٹ بینکر  جسٹن بیسٹ جس نے امریکا کے لیے پہلا روئنگ گولڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی، نے اب سٹی آف لو میں اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کیا ہے۔

  جسٹن بیسٹ نے اپنے تین امریکی ساتھیوں کے ساتھ اس مہینے کے شروع میں روئنگ میں اپنے ملک کو پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے میں مدد کی۔ پیر کے روز، وہ اپنی دیرینہ گرل فرینڈ کو 2,700 پیلے گلابوں کے ساتھ ایک گھٹنے کے بل  بیٹھ کر پروپوز کیا۔

 جبکہ پیرس کا مشہور ایفل ٹاور  ان دونوں کی منگنی کا گواہ بنا ۔۔نیوز ویب سائٹ ٹوڈے کے مطابق گولڈ میڈلسٹ جسٹن بیسٹ نے لائیو ٹی وی پر لینی ڈنکن کو پرپوز کیا۔
 اس نے جذباتی انداز میں کہا 
"آپ حیرت انگیز طور پر خوبصورت ہیں۔ زبردست ذہین. بہت زیادہ مہربان - کون ہے جو آپ سے محبت نہیں کرتا، " 
 انہو ں  نے اپنی منگیتر کو شادہ کے لئے پروپوز کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنی بقیہ زندگی آپ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں ا۔ لینی، کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟" بیسٹ،  نے جب یہ سوال  آبدیدہ  ڈنکن سے پوچھا،  تو  اس نے ہاں کہہ دیا۔ 

مزیدخبریں