ویب ڈیسک: چیئر مین پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرنے کہا کہ شہباز شریف کو چاہیے شیخ حسینہ سے بھاگنے کا طریقہ بھی پوچھ لے اور راستہ بھی۔
تفصیلا ت کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ آپ نے ہم سے نشان لیا کہ لوگ بھول جائیں گے، لوگ نہیں بھولے، وہ لوگوں میں سرائیت کر گیا، کل آپ نے عوام کا جم غفیر دیکھ لیا،یہ حکومت کیلئے نشان عبرت ہے، بہتر ہے شہباز شریف آج حسینہ واجد کو فون کر کے طریقہ سن لیں،راستہ پوچھ لیں کہ جانا پھر کس طریقے سے ہے، جدہ جائینگے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اس قانون کے ذریعے پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ پر حملے کیلئے استعمال کیاگیا، تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس کا حق ملا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آپ کس طرح ہمیں اس حق سے محروم کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی بے شک کریں مگر وہ پاکستان کے مفاد میں ہونی چاہیے، اس قانون سازی کیخلاف سپریم کورٹ جائینگے کیونکہ اس قانون میں ایک سیاسی جماعت کی فسطائیت شامل ہے.
سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ صبغت اللہ
سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا کہ یہ بل آئین اور سپریم کورٹ پر حملہ ہے، جو اکثریت کی بنیاد پر ایوان کو بلڈوز کرکے منظور کیا گیا، یہ بل جمہوریت پر حملہ ہے، جو پارلیمان اور عدلیہ کو آمنے سامنے لاکھڑا کرے گا۔
قبل ازیں بیرسٹر گوہر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔