ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

03:03 PM, 6 Aug, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ارشدندیم اولپمک گیمز جیولن مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔ 

گروپ بی میں 16 کھلاڑیوں کےدرمیان کوالیفائی کرنے کا مقابلہ ہوا پہلی تھرو بھارت کے نیرج چوپڑا نے کی  ، نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 89.34 میٹر کی پھینک کر   سیزن کی  بہترین تھرو پھینکی۔ اسی طرح پانچویں نمبر پر ارشد ندیم کی باری تھی،  ارشد ندیم نے بھی پہلی ہی تھرو میں اولمپکس مینز جیولن تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔

خیال رہے کہ  ارشدندیم کی بھی یہ سیزن کی بہترین تھرو ہے۔ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ 8 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پر شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ اولمپک گیمز میں  پاکستان کے 7 اتھلیٹس میں سے 6 پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔  اتھلیٹکس میں صرف ارشد ندیم رہ گئے ہیں جن سے پاکستان کی میڈل کی امیدیں وابستہ ہیں۔

اولمپکس   جیولن تھرو  ارشدندیم  نے قوم سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔  پیرس میں جاری اولمپکس کے مقابلوں میں اتھلیٹ ارشد ندیم اپنا جوہر دکھائیں گے ۔

 لائیو میچ دیکھنے کیلئے ارشد ندیم کے گھر پر اہل علاقہ کا رش لگ گیا ہے اور  ان کے والدین بھی انکی جیت کیلئے  دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں