(ویب ڈیسک ) نالہ بئیں میں سیلابی صورتحال،ریلے میں پھنسے 2کسانوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو کے مطابق مقبوضہ جموں میں حالیہ بارشوں کے باعث شکر گڑھ کے نالہ بئیں میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو کا کہنا ہے کہ ٹیڑاگجراں میں 2 کسان نالہ بئیں کے سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں ،جن کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسیکو حکام نے بتایا کہ کسان کھیتی باری میں مصروف تھے کہ اچانک سیلابی ریلا آگیا ۔