گاڑی کی ٹکر سے ہلاک شکیل تنولی کیس میں پیشرفت، ملزمہ شانزے ملک کی ضمانت منظور

03:44 PM, 6 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) ڈیوٹی مجسٹریٹ کامران ظہیر نے ملزمہ شانزے ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شکیل تنولی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کامران ظہیر نے کیس کی سماعت کی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کامران ظہیر نے ملزمہ شانزے ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

تیزرفتار کی دفعات قابل سماعت ہونے کے باعث ملزمہ شانزے ملک کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ملزمہ شانزے ملک کی تیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور  کی گئی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمہ شانزے ملک کو نوٹس جاری ہونے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،گزشتہ دو سالوں میں ملزمہ شانزے ملک کو وقوعہ میں شامل ہونے کا کوئی اشارہ بھی نہیں دیاگیا،ملزمہ شانزے ملک پھر بھی عدالت پیش ہوئیں، وارنٹ منسوخ کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں