بنگلہ دیش کے بعد بانی پی ٹی آئی کاعوام کیلئے اہم پیغام

04:33 PM, 6 Aug, 2024

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجوتھہ  نے کہا  بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 13 اگست کی رات کو پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں، بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے بری وجہ ظلم ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجوتھہ نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جس میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام عوام تک پہنچایا، کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا،  بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 13 اگست کی رات کو پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں، بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے بری وجہ ظلم ہے ۔
8 فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے ،9 مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس پر جواب الیکشن میں عوام نے دیا ،دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ تھا، اب بھی وقت ہے یہ فیصلوں پر نظر ثانی کریں ،مہنگائی نے عوام کی معیشت کو کمزور کر دیا، بنگلہ دیش کے حالات بھی اسی وجہ سے خراب ہوئے ۔

عمران خان کا اپنے پیغام میں کہناتھاپاکستان تحریک انصاف کے خلاف جبری کی پالیسی کو ختم کیا جائے ،کرپشن پر بانی پی ٹی آئی کی پالیسی زیرہ ٹالرنس ہے ،خیبر پختونخوا میں کرپشن پر کمیٹی بنا دی گئی وہ اس پر کام کرے گی ۔
علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ میں اچھا کام کر رہے ہیں ،علی امین گنڈاپور نے صوبائی جلسے میں اچھا کام کیا ہے۔

مزیدخبریں