پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائردریافت

05:01 PM, 6 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں سے پریشان حال عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جبکہ برسراقتدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کی وجہ سےخیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان اوجی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا، راجگر ایکسپلوریٹری کنواں ون کی کھدائی 9 جنوری کوشروع کی گئی۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ کنواں کی 3774 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی، ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے ایک کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے، کنواں ون سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی پیداوارسےاس علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

دوسری جانب ملکی عوام مہنگائی کی چکی میں پستے چلے جارہے ہیں، حکومت کی جانب سے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ریلیف دیا جاتا ہے تو بجلی، گیس کی قیمت بڑھا کر حساب برابر کرلیا جاتا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی خیبرپختونخوا میں ٹل بلاک میں رزگیر ون کنویں سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا تھا، کنویں سے یومیہ 250 بیرل خام تیل اور 20 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک گیس ملے گی۔ کنویں کی کھدائی اس سال جنوری میں شروع کی گئی تھی۔

مزیدخبریں