(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد کو مزید ایک سال کےلیے چیئرمین ایچ ای سی مقرر کردیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد سیکرٹری نے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے سیکرٹری کی جانب سے مراسلہ سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔