دوسرا ٹیسٹ:انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 372 رنز سے شکست دیدی

06:31 AM, 6 Dec, 2021

Rana Shahzad
ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لیںڈ کو جیت کیلئے 540 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا لیکن کیوی بلے باز اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم صرف 167 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ انڈین ٹیم کی جیت میں روی چندرن ایشون اور جے یانت یادو نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایشون نے بائیس اعشاریہ تین اوورز میں محض 34 رنز دے کو چار جبکہ یادو نے 14 اوورز میں 49 رنز دے کر اتنی ہی وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف ڈیرل مچل اور ہنری نکولس نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 60 اور 44 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی انڈین گیند بازوں کا کھل کر سامنا نہ کر سکا۔ https://twitter.com/ICC/status/1467723054738509825?s=20 خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیوی بائولر اعجاز پٹیل نے اپنی تباہ کن بائولنگ سے اپنا نام تاریخ کے بڑے بائولرز میں درج کرا لیا تھا۔ انہوں نے انڈیا کی پوری ٹیم کو آئوٹ کرکے شاندار کارنامہ سرانجام دیا جو ان سے قبل صرف دو گیند بازوں کے حصے میں آیا تھا۔ ان کی کارکردگی سے کرکٹ پنڈتوں کو امید تھی کہ کیوی ٹیم بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تاہم بلے بازوں نے شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا۔ انڈیا کی پہلی اننگز میں 325 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمین صرف 62 رنز بنا سکے۔ انڈیا نے دوسری اننگز میں 276 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کرکے نیوزی لینڈ کو 540 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا لیکن کیوی بلے باز انڈٰین گیند بازوں کے سامنے ٹک نہ سکے۔ یوں انڈین ٹیم نے 372 رنز سے جیت لیا۔
مزیدخبریں