حمزہ شہباز کے گانے کی ویڈیو وائرل
07:22 AM, 6 Dec, 2021
لاہور: (ویب ڈیسک) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں گذشتہ روز ایک تقریب سجائی گئی جس میں حمزہ شہباز نے اپنی آواز کا جادو جگایا، ان کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے مشہور گانا 'سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں' ایسی خوبصورتی سے گایا کہ سننے والے عش عش کر اٹھے۔ https://twitter.com/Shakeel_2211/status/1467745844283645956?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1467745844283645956%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F271468- اس تقریب میں موجود مہمانوں نے بھی حمزہ شہباز کے گانے کی دل کھول کر تعریف کی۔ اس موقع پر صدرمریم نواز بھی ساتھ ہی موجود تھیں۔ خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ولیمہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو لاہور میں ہوگا۔ اس لئے لیگی رہنما نے کچھ روز کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔ خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی رواں سال 22 اگست کو برطانیہ میں ہوئی تھی۔ مریم نواز ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے اپنے صاحبزادے کی شادی میں شرکت نہیں کر سکی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنید صفدر نے بھی اپنی شادی کے موقع پر گانا گا کر محفل لوٹ لی تھی۔ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے ان کی آواز اور انداز دونوں کو خوب پسند کیا۔ https://twitter.com/UsmanMughal_23/status/1430461587278737409?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1430461587278737409%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F76956 سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جنید صفدر ناکام نہیں ہوسکتے، وہ بطور گلوکار شہرت حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی آواز میں جادو ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ شریف خاندان موسیقی کا دلدادہ ہے۔ شہباز شریف کے بعد اب ان کے پوتے گلوکاری میں اپنا فن دکھا رہے ہیں۔