پی آئی اے نے مزید سعودی پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی

03:10 PM, 6 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی۔ پی آئی اے نے سعودی عرب میں سفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازیں حاصل کرلیں۔ پی ائی اے کے کنٹری مینجر نے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کے اعلی عہدیدار علی رجب سے ملاقات کی۔ سی ای او پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے ہفتہ وار 33 پروازوں سے بڑھا کر 48 کردیں۔ اب پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ عرب کی ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ ان پروازوں میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی۔ پروازوں کا مقصد کویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے۔ پی آئی اے ہمیشہ پاکستانیوں کی سفری ضروریات پوری کرنےمیں پیش پیش رہتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ہم سعودی برادرانہ حکومت سے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلیں گے۔
مزیدخبریں