وزیراعظم نے ملک عدنان کو ملاقات کیلئے بلا لیا

03:39 PM, 6 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سری لنکن منیجرکو بچانےکی کوشش کرنیوالے ملازم ملک عدنان کو وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے لیے بلا لیا۔ ملک عدنان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ملک عدنان کا معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل اور اعلی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ ملک عدنان آج رات وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ملکی سربراہان کا قیام کروایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ملک عدنان کی ملاقات کل ہوگی۔ ملک عدنان کے اعزاز میں کل وزیراعظم آفس میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ تقریب میں ملک عدنان کی سری لنکن شہری کو بچانے کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملازم ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا تھا.
مزیدخبریں