پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،06 دسمبر 2021
04:00 PM, 6 Dec, 2021
کسی جتھےکوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دیں گے،سانحہ سیالکوٹ کےملزمان کوسخت سے سخت سزادلوائی جائےگی،وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے،سول وملٹری قیادت کاسری لنکن شہری کےقتل پرتشویش کااظہار،ملک عدنان کی بہادری اورجرات کوبھی سراہا وزیراعظم کی دعوت پرسانحہ سیالکوٹ کےہیروملک عدنان اسلام آبادپہنچ گئے،شہبازگل اوراعلیٰ حکام نے پرتباک استقبال کیا،ملک عدنان آج وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے،کل ان کے اعزازمیں وزیراعظم آفس میں تقریب منعقد کی جائےگی،عمران خان ملک عدنان سے ملاقات بھی کریں گے سیالکوٹ واقعہ میں اہم پیش رفت،سری لنکن منیجرکی لاش کی بےحرمتی کرنےوالامرکزی ملزم امتیازعرف بلی گرفتار،ملزم کوراولپنڈی جانےوالی بس پرچھاپہ مارکرگرفتارکیاگیا،ملزم ہرباراپناٹھکانہ بدل لیتاتھا،گرفتار ملزمان کی کل تعداد132ہوگئی،انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے 26 مرکزی ملزمان کا15 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا،ملزمان کوسیالکوٹ پولیس کےحوالے کیاجائےگا سری لنکن شہری کی میت لاہورسےسری لنکاروانہ،ڈیڈ باڈی بذریعہ ایمبولینس ایئرپورٹ پہنچائی گئی،صوبائی وزیر اعجاز عالم نے میت کوسرکاری اعزاز کے ساتھ روانہ کیا گیا،سری لنکن ہائی کمشنرنےسانحہ سیالکوٹ کوافسوسناک قراردے دیا،کہاواقعےسےباہمی تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑےگا،امیدہےحکومت پاکستان معاملےکوبہترین اندازمیں دیکھےگی پی ڈی ایم کا مارچ کےمہینےمیں لانگ مارچ کااعلان، 23مارچ کواسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کیا جائےگا، پہلےخودآئےتھےاب پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سے وفاقی دارالحکومت میں آئیں گے،مولانا فضل الرحمان نے کہااسمبلیوں سےاستعفے کافیصلہ درست وقت آنےپرکیاجائےگا،عوام ملک کے کونےکونےسےشرکت کریں گے،پی ٹی آئی حکومت دھاندلی کےنتیجےمیں بنی