پولیس کی حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی ،3 دہشت گرد گرفتار

01:07 PM, 6 Dec, 2022

احمد علی
کراچی : شاہ لطیف ٹاون پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر بروہی روڈ پورٹ قاسم کالونی میں کاروائی کی ہے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ کاروائی میں تین اہم دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں ، ملزمان کی شناخت صبغت اللہ عرف ارمانی ، شیراز غلام سرورعرف انڈیا اور طلعت اقبال عرف پپو کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ غیر ملکی ایجنسیوں کےلئیے فارن فنڈنگ کرتے ہیں ، ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر بناکر غیر ملکی تنظیموں کو فراہم کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم ، دو بم ڈیٹونیٹرسرکٹ ، بارودی کیمیکل ، دو پستول چار موبائل فون اور ایک رکشہ برآمد ہوا ہے۔
مزیدخبریں