ویب ڈیسک: میجر شبیر شریف شہید کے 53 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر شبیر شریف شہید نے 1965ء کی جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا، 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر میجر شبیر شریف کی کمان میں سکس ایف ایف رجمنٹ نے دشمن کی فوج کو تہس نہس کر ڈالا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کے بہادر سپوت نے 6 دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کیا، میجر شبیر شریف واحد شخصیت ہیں جنہیں نشانِ حیدر اور ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
میجر شبیر شریف شہید سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے تھے۔