پی ٹی آئی کےسابق رہنما کی نواز شریف سےمعافی،اہم خط سامنے آگیا

09:50 AM, 6 Dec, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا نواز شریف کے نام کُھلا خط، پی ٹی آئی کے سابق جاوید بدر نےنواز شریف سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کےمطابق خط کے متن میں لکھا کہ ’ نوازشریف سے اپنی گستاخیوں ،الزام درازی پر معافی مانگتا ہوں،آپ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔امید کرتا ہوں کہ آپ میری غلطیوں کو نادانی سمجھ کر معافی کر دیں گے،یہ خط کسی دباؤ یا لالچ نہیں ،اپنے ضمیر کی آواز پر لکھ رہا ہوں، 10سال سے زائد عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستانی قوم کے بچوں کی غلط سیاسی تربیت کی۔

جاوید بدر نے خط کے متن میں کہا کہ جس پر اُن بچوں کے والدین اور پوری قوم سے بھی مُعافی مانگتا ہوں، آپ پر جھوٹے کیس بنواۓ گئے جیل میں رکھا گیا لیکن اللہ کا انصاف برحق ہے آپ کو دوبارہ عزت و مُقام ملا،ہم نے پاکستانی سیاست میں زہر گھولا نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار بھرا جس کا خمیازہ ہمیں آنے والے کئی سالوں تک بُھگتنا پڑے گا،میں نے عمران خان کو تب چھوڑا جب اُس نے بُزدار کو وزیراعلی لگایا اور بُشری بی بی کو کرپشن کرنے کی کُھلی اجازت دی۔

جاوید بدر نے خط کے متن میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خزانہ خالی کیا اور انٹرنیشنل تعلقات خراب کئے ہماری پاک فوج کے خلاف شرانگیزی کی گئی،پاکستان میں استحکام پیدا کرنے پر آپ کو اور آپ کی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،زندگی میں آپ سے کبھی مُلاقات ہوئی تو آپ کے سامنے اپنی غلطیوں کا اعتراف کروں گا۔

مزیدخبریں