انشورنس کمپنی سی ای اوکے قاتل کی تصویر جاری،اہم شواہد بھی مل گئے

12:01 PM, 6 Dec, 2024

 ویب ڈیسک : نیویارک پولیس نے انشورنس کمپنی کے سی ای او کے قاتل کی تصویر جاری کردی، اہم شواہد بھی مل گئے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق اناڑی قاتل نے ہاسٹل میں قیام کے دوران لڑکی سے رومانس لڑانے کی کوشش کے دوران ’’ ہڈی ‘‘ کا نقاب ہٹایا تو سی سی ٹی وی میں واضح چہرہ نظر آگیا۔

 یادرہے گذشتہ روز انتہائی دیدہ دلیری سے ملزم نے دن دہاڑے مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کو گولی مار کر ہلاک   کردیا۔

  پولیس حکام نے اپر ویسٹ سائڈ پر ویسٹ 103 سٹریٹ پر HI نیو یارک سٹی ہوسٹل میں نگرانی کے کیمرے سے لی گئی مشتبہ کی تصاویر جاری کیں،  مبینہ قاتل  دو دیگر افراد کے  کے ساتھ ایک  ہی کمرہ  میں رہتا رہا تھا ۔

  پولیس کے مطابق جب مبینہ قاتل ہاسٹل میں  چیک ان ڈیسک پر  پہنچا تو ریسیپشن پر موجود خاتون نے کہا کہ وہ مسکرا کردکھائے جس پر اس نے  اپنا ماسک نیچے کھینچ لیا  یہ وقت  نگرانی والے کیمرے  کے لئے اس کی واضح تصویر لینے کے لئے کافی تھا۔

پولیس ذرائع نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ مشتبہ قاتل نے نیو جرسی سے جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنس  جو اس کا نہیں تھا کا استعمال کرتے ہوئے اپر ویسٹ سائڈ ہاسٹل میں رہائش اختیار کی تھی۔

شوٹر گزشتہ ماہ اٹلانٹا سے گرے ہاؤنڈ بس پر نیویارک پہنچا تھا۔وہ پورٹ اتھارٹی کے بس ٹرمینل کے ذریعے پہنچا، گرے ہاؤنڈبس سروس NYPD تحقیقات کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی  کینڈی کے ریپر بھی ملے ہیں جن پر "انکار"، "دفاع" اور "معزول" کے الفاظ تحریر تھے۔ جبکہ ایک پانی کی بوتل بھی ملی ہے۔ اشیاء پر فنگر پرنٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ جاری ہیں۔

فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل ابھی تک برآمد نہیں  کیا جا سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، شوٹر نے B&T سٹیشن سکس پسٹل کا استعمال کیا، جسے برطانیہ میں ویلروڈ پستول کے نام سے جانا جاتا ہے۔  پسٹل میں سائلنسر نہیں ہے لیکن اس  کے لمبے بیرل  کی بدولت  9 ملی میٹر  کا تقریبا خاموش شاٹ فائر کیا جاسکتا  ہے۔  تاہم اس میں ہر دفعہ دستی گولی لوڈ کرنا ہوتی ہے، یہ ہتھیار آسانی سے حاصل نہیں کیا جاسکتا

  مشتبہ ملزم  57 ویں سٹریٹ سب وے سٹیشن سے نکل کر ہلٹن ہوٹل  پہنچا جہاں وہ تھامسن کا انتظار کرتا رہا۔ جب تھامسن ہوٹل سے باہر نکلا سو اسے صبح 6.40 پر گولی ماردی گئی جبکہ ہڈ پہنے حملہ آور نے اس پر فائرنگ جاری رکھی۔

جس کے بعد شوٹر ایک گلی میں گھس گیا جہاں سےوہ ایک الیکٹرک اسکوٹر پر سوار ہوکر سنٹرل پارک چلا گیا۔

مزیدخبریں