چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد، اثاثے منجمد

01:00 PM, 6 Dec, 2024

ویب ڈیسک:   ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سےپہلے ہی چین امریکا تجارتی جنگ  تیز، بیجنگ نے فوجی سازو سامان سپلائی کرنیوالی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ۔

 رپورٹ کے مطابق چین نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے جواب میں جمعرات سے 13 امریکی فوجی فرموں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

  چینی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ امریکا کی جانب سے تائیوان کو F-16 جیٹ طیاروں اور ریڈاروں کے لیے 385 ملین ڈالر کے ممکنہ اسپیئر پارٹس کی فروخت کی اجازت دینے پر اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچا ہے۔

  چینی وزارت خارجہ نے جمعرات کے بیان میں کہا کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والی کمپنیوں میں ٹیلیڈائن براؤن انجینئرنگ انک (TDY)، BRINC Drones Inc اور Shield AI Inc شامل ہیں۔

پابندیوں کا سامنا کرنے والی دیگر کمپنیاں ہیں Rapid Flight LLC، Red Six Solutions، SYNEXXUS Inc، Firestorm Labs Inc، Kratos Unmanned Aerial Systems Inc، HavocAI، Neros Technologies، Cyberlux Corporation (CYBL)، Domo Tactical Communications اور Group W. ریتھیون (RTX) سمیت پانچ کمپنیوں کے چھ ایگزیکٹوز کے اثاثے BAE Systems (BA.L, BAESY, BAESF) اور یونائیٹڈ ٹیکنالوجیز کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں جبکہ ان کے سربراہان کے چین داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

چینی تجارتی تنظیموں اور افراد کو بھی ان سے  معاملات کرنے  سے منع کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں