احتجاج پُرامن تھاہم پوچھتے ہیں گولیاں کیوں چلائیں، ایم این اے ارباب شیر علی

03:58 PM, 6 Dec, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی نے کہا ہے کہ 25 اور 26 نومبر کو ہمارے کارکنوں پر حکومت نے گولیاں چلائیں،ہم پوچھتے ہیں کہ گولیاں کیوں چلائی؟کارکنوں کو رہا کرانے اور ان کے کیسز لڑنے پر پی ٹی آئی وکلاء پر 9 مئی کے مقدمات درج کیے گئے،حکومت جعلی پروپیگنڈا کے ذریعے ہمارے شہداء کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں،،لوگوں کو شہید کر دیا گیا ، صحافیوں کو اٹھایا گیا۔ہمارا احتجاج مکمل طور پر پرامن تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی نے پشاور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی،25 اور 26 نومبر کو ہمارے کارکنوں پر حکومت نے گولیاں چلائیں،ہم پوچھتے ہیں کہ گولیاں کیوں چلائی؟اس کی ذمہ داری فوج اور وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے،لوگوں کو شہید کر دیا گیا ، صحافیوں کو اٹھایا گیا۔ہمارا احتجاج مکمل طور پر پرامن تھا۔

ایم این اے ارباب شیر علی نے کہا کہ 29 نومبر کو اسلام آباد میں پختونوں پر کریک ڈاؤن شروع ہوا،کارکنوں کو رہا کرانے اور ان کے کیسز لڑنے پر پی ٹی آئی وکلاء پر 9 مئی کے مقدمات درج کیے گئے،کل وکلاء نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پختونوں کے حق میں احتجاج کیا، احتجاج کرنے والے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،میرے رشتہ داروں کو اسلام آباد میں تنگ کیا گیا،وفاقی حکومت اور اسٹبلشمنٹ اس حد گر چکی کہ لوگوں کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بندوق اٹھاتے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کرتے ہیں لیکن پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے،حکومت جعلی پروپیگنڈا کے ذریعے ہمارے شہداء کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں،محسن نقوی رینٹ اے کار کی طرح کمپنی کا ایک ڈرائیور ہے،محسن نقوی کی کسی بڑی غلطی پی ڈی ایم حکومت کے لئے تباہ کن ثابت ہوگی،ہمارے وکلاء پر بہت ظلم کیا گیا،انسانیت کی جنگ ختم کرنا چاہیے یہ شدت اختیار کریگی۔

ارباب شیر علی  نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک کا دارہ ہے یہ وفاق کا ماتحت ادارہ ہے،نفرت پھیلانے کی جو کوشش کی جا رہی ہے یہ نہیں ہونا چاہیے،پاکستان تمام صوبوں کا الحاق ہے سب کے برابر حقوق ہیں،ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ہوگا تو اس کے نقصانات ہونگے،ہمارے جیتے ہوئے الیکشن کو ہار میں بدلا گیا ، ملک کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے،اگر پختونوں نے ری ایکشن کیا تو اس کے سامنے کوئی نہیں ٹہرے گا،افغان اور پختون ایک ہی ہیں ، وزیر اعظم کو چاہیے کہ ان حالات پر کمیٹی بنائیں،کرم میں جو زیادتی اور ظلم ہوا اس کا حل نکالنا چاہیے،نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، اراضی کے تنازعہ کو ختم کیا جائے۔

انصاف لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری علی زمان ایڈووکیٹ

انصاف لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری علی زمان ایڈووکیٹ  نے کہا کہ 9 مئی کے جعلی آپریشن میں ہمارے کارکنوں کو ٹارگٹ کیا گیا،4 اکتوبر کو بھی ہم پر اسلام آباد میں جعلی مقدمات بنائے گئے،وکلاء مفت امداد دے رہے ہیں ، گرفتار کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہے ، جلد کارکنوں کو رہا کریں گے،گرفتاری موٹروے سے کی گئی اور مقدمات اسلام آباد کے تھانوں میں درج کروائے گئے، علی امین گنڈاپور ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،ان کو گرفتار کارکنوں سے متعلق ہم آگاہی دیتے ہیں۔

مزیدخبریں