ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ بانی نے 2 مطالبات رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے،جے آئی ٹی 9مئی اور 26نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ اگر مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ آفر دیتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کرے گی،بانی نے کہاہے کہ پچھلے 2 اڑھائی سال سے پاکستان ریاستی دہشتگردی کا شکار ہے،9 مئی جنہوں نے کرایا انھوں نے سی سی ٹی وی چوری کی اس میں 16 لوگوں کو سناپر سے شہید کیا گیا،لوگوں کو ڈرایا گھروں کو توڑا خواتین کے ساتھ وہ کیا جو پہلے نہیں ہوا،کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ناانصافی کا نہیں چل سکتا،لوگوں نے ووٹ دیا انھوں نے چوری کیا،لوگ بھیڑ بکریاں بننے سے انکار کریں گے تو ظلم کے نظام ختم ہوجائے گا۔26 نومبر کو سنائپر سے لوگوں کو شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ جناح ایونیوپر جو آپریشن ہوا اس میں ڈیڑھ سو لوگ لاپتہ ہیں،26نومبر کو سنائپر سے لوگوں کو شہید کیاگیا۔میرا اعتراض ہے کہ صرف 12لوگ شہید نہیں ہوئے،جمہوریت، قومی اسمبلی، عدلیہ اور میڈیا کو زمین بوس کردیا گیاہے۔اس نظام میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور نہ تحفظ ہوگا، آگے کے دن بہت برے ہیں،بجلی گھر انہی لوگوں کے ہیں جو ملک کو کنٹرول کررہے ہیں.
علیمہ خان نے کہا کہ تمام لوگوں کو رہا کیا جائے،سب سے پہلے اوورسیز پاکستانیز پیسے یہاں نہ بھیجیں،اوورسیز پاکستانیز اربوں ڈالر دیتے ہیں اور ان کو دھمکی دیتے ہیں،جب وہ باہر آواز اٹھاتے ہیں تو ان کے پاکستان کے گھروں کو تباہ کردیا جاتا ہے،جمعہ تک مطالبات نہ مانے تو اوورسیز پاکستانیوں کو کال چلی جائے گی،کہ وہ پیسہ نہ بھیجیں، اب مشکلات ہوں گی تو لیکن حکومت نہیں چل سکے گی۔پہلا مشکل وقت آئے گا تو محسن نقوی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔